ٹو بہ ٹیک سنگھ؛ اشیاء خوردونوش دوگنی قیمت پر فروخت کرنے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی کنٹین کو جرمانہ

10

 

ٹو بہ ٹیک سنگھ،07 جون(اے پی پی): میڈیا کی نشاندھی پر ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر  نے  ڈسٹرکٹ ہسپتال کی کنٹین پر چائے، مشروب، روٹی اور دوسری اشیاء خوردونوش دوگنی قیمت پر فروخت کرنے پر کنٹین کے مالک کو بیس ہزار روپے جرمانہ کیا  اور   آئندہ شکایت پر کنٹین کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کارروائی کی  وارنگ دی ۔

 بعد ازاں  اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے  ٹوئیلٹس میں  پانی نا آنے پر اور ہسپتال کے تمام پینے کے پانی کے کولرز بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کی انتظامیہ کو اس مسئلے  کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔