پاراچنار، 08 جون (اے پی پی )َ: لوئر کرم بلیامین علی زئی کے پہاڑوں اور جنگلات پر لگی آگ بجھانے کیلئے ریسکیو 1122 کرم کے فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کل رات سے تاحال جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غلام مرتضیٰ صاحب کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ٹیمیں کل رات سے آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غلام مرتضیٰ آج صبح 8 بجے سے بذاتِ خود مختلف علاقوں میں جاری ریسکیو آپریشن کا دورہ کیا۔
ریسکیو کرم کی ٹیمیں سارے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سارے سٹاف کی چھٹی منسوخ کر کے حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ آگ پہاڑی سلسلے پر پھیلی ہوئی ہے۔ تیز ہواؤں، بھڑکتی شعلوں اور تیز تپیش کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات درپیش ہیں۔











