اٹک؛ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اشیاۓ ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

10

اٹک، 08جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین حیدر کی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس   میں منعقد ہوا   ۔اجلاس میں اشیاۓ ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور قیمتوں کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے بارے میں حکومت کے احکامات کی روشنی میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے نئے ریٹس کا بھی تعین کیا گیا۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی  جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ حکومت اشیاۓ ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔