پاکپتن؛ دونوں تحصیلوں میں صارفین کی سہولت  کیلئے  بیس کے قریب سستے ریڑھی بازار قائم

16

پاکپتن،09 جون  (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پاکپتن اور اس کی دونوں تحصیلوں میں صارفین کی سہولت  کیلئے  بیس کے قریب سستے ریڑھی بازار قائم کر دئیے گئے  ہیں جہاں صارفین سستے پھل خرید کر سکیں گے۔

 کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے بھی ریڑھی بازاروں کا کیا۔انہوں  نے  کہا کہ ریڑھی بازاروں کے قیام کا مقصد عام صارفین کو سستے داموں فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ ان ریڑھی بازاروں سے شہری دس سے بیس روپے تک سستا پھل خرید سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی  نے  کہا  کہ  صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اس وقت اولین ترجیح ہے۔