پاکپتن ؛ ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خاں کیجانب سے کھلی کچہری ، سائلین کی شکایات کے ازالہ کیلئے احکامات جاری کئے

9

 

پاکپتن،10 جون (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیس کے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے  کیلئے  ڈی پی او  پاکپتن نصیب اللہ خاں نے ڈی ایس پی آفس عارف والا میں کھلی کچہری لگائی۔سب ڈویژنل پولیس آفس عارف والا میں لگائی گئی کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز موقع پر موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خاں نے کھلی کچہری میں 20 سے زائد سائلین کی شکایات سنیں اور موقع پر متعلقہ پولیس  افسران کو شکایات کے ازالہ  کیلئے  احکامات جاری کئے۔سائلین نے پولیس کے کھلی کچہری کے اس نظام کو بے حد سراہا۔