پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد

30

فیصل آباد ,14 جون (اے پی پی ):پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی مقابلہ کے پوزیشن ہولڈر کوعلاقائی سطح پر متعارف کروانے کیلئے موقع فراہم کیا گیا جس میں علاقائی فنکاروں نے لوک رقص، گائیکی، اسٹیج ڈرامہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرابرار عالم  تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال بھی موجود تھے۔ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور فن موسیقی، لوک رقص اور تھیٹر کو سراہا۔