پنجاب کی جامعات میں طالبعلموں کی تعلیم کے ساتھ تربیت کو فروغ دیناہوگا ؛گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن

11

لاہور،11جون ( اے پی پی ): گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں طالبعلموں کی تعلیم کے ساتھ تربیت کو فروغ دیناہوگا،پنجاب کی جامعات میں تعلیم کا معیارمزیدبہتربنائیں گے، کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ ٹیلی میڈیسن بہترین فرائض سرانجام دے رہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بھی شرکت کی۔         گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ٹیلی میڈیسن کے شعبہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے دوران گورنراور صوبائی وزیر کو کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی کامیابیوں اورادارہ کی بہتری کیلئے مزیداقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ہر مشکل دورمیں مریضوں کی خدمت میں اہم کرداراداکیاہے،     پنجاب کے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہمیشہ اپنا کرداراداکرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی نے پوری دنیامیں اپنالوہامنوایاہے،کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کے شعبہ نے مریضوں کی بے مثال خدمت کی ہے۔

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اس سے قبل کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل فاطمہ بلاک کا افتتاح کیااورپودالگاکر شجرکاری مہم کاآغازکیا۔ وائس چانسلر نے گورنراور صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈزبھی پیش کیں۔