ملتان،29 جون (اے پی پی ): پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن میں 13 کنسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔
ترقی پانے والے کنسٹیبلان محمد اشرف،فخر عباس، عدیل اسلم، ساجد بشیر، محمد بلال، ناصر محمود، محمد اصف،محمد عرفان، عبد الرزاق،وسیم عباس، محمد اصف،ارباب اسلم،معظم عباس کو ایس پی پٹرولنگ ملتان ہمانصیب نے ہیڈ کانسٹیبل عہدے کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ترقی پانے تمام ملازمین محنت ، لگن اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔