ملتان ؛ کانگو وائرس اور لمپسی سکن کے خلاف سخت حفاظتی انتظامات ، قربانی کیلئے لائے جانیوالے والے تمام جانوروں کی خصوصی سکریننگ کی جائے گی

4

ملتان، 29 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے جانوروں میں کانگو وائرس اور لمپسی سکن کے خلاف سخت حفاظتی انتظامات  کی ہدایت کی ہے  تاکہ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر  کی ہدایت   پر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے شہر کے داخلی راستوں پر ناکے قائم کردیے گئے جہاں عیدالاضحیٰ تک قربانی کیلئے لائے جانیوالے   والے تمام جانوروں کی خصوصی سکریننگ کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں خصوصی ویکسینیشن کیمپ اور حفاظتی سامان یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی  کمشنر طاہر وٹو نے  کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے  کی  ہدایت کی  اور کہا کہ جعلی زرعی ادویات کی فروخت میں ملوث مافیا پر بھی ہاتھ ڈالے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور محکمہ زراعت کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

بعد ازاں زرعی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کسان نمائندگان کی جانب سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔