پہلا ٹارگٹ ملک کی معیشت کو بچانا، غریبوں کے لیے ریلیف کا انتظام  کرناہے ؛وفاقی وزیر   مفتاح اسماعیل کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

9

اسلام آباد، 11 جون  (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے  ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے  خطاب  میں کہا ہے کہ بین الاقوامی اور ملکی حالات کے تناظر میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن ہمارا پہلا ہدف مالیاتی استحکام اور دوسرا غریب عوام کو ریلیف دینا ہے، سستا پٹرول اور ڈیزل سکیم کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں کو ماہانہ 2000 روپے کی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو یہ رقم مل رہی ہے اس کے علاوہ سروے میں جتنے لوگوں کے نام شامل ہیں وہ 786 پر شناختی کارڈ کا نمبر ارسال کر کے اسی ماہ سے اس معاونت سے مستفید ہو سکے ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سارا سال سستا آٹا اور چینی فراہم کی جائے گی