کراچی ،27 جون(اے پی پی ): پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
پیپلز بس سروس کے تحت کراچی میں 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں بس سروس ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور کے لیے شروع کی جا رہی ہے جبکہ پیپلز بس سروس کا کرایہ 25 روپے سے 50 روپے تک ہو گا۔











