ہری پور؛ سول سوسائٹی کی جانب سے عید کے کپڑے اورنقد رقم قیدیوں میں تقسیم کردیے گئے

37

ہری پور،27 جون (اے پی پی ): قائمقام سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل  اخترحسین شاہ نے سول سوسائٹی کی جانب سے عید کے کپڑے اورنقد رقم قیدیوں میں تقسیم کردیے  ہیں ۔سپرٹینڈنٹ جیل نے خواتین،بچوں اورکم عمرقیدیوں کوسول سوسائٹی کی جانب سے فراہم کیے گئے کپڑوں کے ساتھ نقدعیدی،صابن،پیسٹ اورتحائف بھی دئیے جس پرقیدیوں نے جیل انتظامیہ اورسول سوسائٹی کاشکریہ اداکیا۔

بعدازاں قائمقام سپرٹینڈنٹ نے جیل کے اندرانڈورکھیلوں کابھی جائزہ لیااورقیدیوں کے مسائل سنے اورفوری حل کرنے  کی ہدایت کی ۔انہوں نے جیل کی مختلف بیرکوں،ہسپتال اورلنگرخانے کابھی دورہ کیااورقیدیوں کوفراہم کیے جانے والے کھانے کامعیاربھی چیک کیااورعملے کوہدایات جاری کیں۔

قائمقام سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل  اخترحسین شاہ نے کہاکہ جیل کے اندرفنی اوررسمی تعلیم کے علاوہ قیدیوں کی ذہنی،جسمانی نشوونماکے لیے تفریح کے مکمل فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ اُن کے رویوں میں مثبت تبدیلی کے ساتھ اُنھیں معاشرے کامفیدشہری بنایاجاسکے۔اُن کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت اورآئی جی جیل خانہ جات سادات حسن کی ہدایات کے مطابق قیدیوں کی اصلاح اوراُنھیں درست سمت کی جانب راغب کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

اس موقع پراسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ عرفان خان،پی اے عبدالحمید،سول سوسائٹی کے نمائندے وقا ص احمدوکی ودیگربھی موجودتھے۔