ملتان،09 جون(اے پی پی):کمشنر عامر خٹک کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی انسپکشن، انجینئر عامر خٹک نے دکانوں، ہول سیل پوائنٹس، کریانہ شاپس کا دورہ کیا اور مارکیٹوں میں پرائس لسٹ ڈسپلے، آٹا،چینی سپلائی چیک کی۔
انہون نے کہا کہ نوٹیفائیڈ دکانوں پر ہرے تھیلے میں آٹا دستیاب ہے،شہریوں کی آسانی کیلئے حکومت آٹے پر گراں قدر سبسڈی دے رہی ہے اور کہا کہ قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کیلئے ناجائز منافع خوری پر کارروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کا گندم کوٹہ 1208 میٹرک ٹن،970 نوٹیفائیڈ شاپس پر آٹے کے تھیلے دستیاب ہیں اور کہا ڈویژن میں 15 روز میں 490 روپے فی 10 کلو کے 512309 تھیلے فروخت ہوئے ہیں اور 980 روپے فی 20 کلو کے 69006 تھیلے فروخت کئے گئے ہیں۔











