کوئٹہ :وفاقی محتسب عوامی شکایات کے حل کیلئے بلوچستان میں دو ریجنل اور ڈویژن کی سطح پر دفاتر قائم کرے گا، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی

22

کوئٹہ 13 جون (اے پی پی): وفاقی محتسب عوامی شکایات کے حل کیلئے بلوچستان میں دو ریجنل اور ڈویژن کی سطح پر دفاتر قائم کرے گا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل کا ادراک ہے۔ محتسب کے ادارے پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ شکایات کے بروقت ازالے کیلئے پرعزم ہیں۔ آن لائن شکایات اندراج کا سلسلہ بھی جلد شروع کردیں گے۔ چیمبر آف کامرس کے صدر نے ریوینیو جنریشن، بارڈر ٹریڈ سے منسلک تاجروں کی مشکلات، کسٹم کلئیرنس اور دیگر مسائل سے وفاقی محتسب کو آگاہ کیا۔