اوکاڑہ،28جون(اےپی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین نے کہا ہے کہ کورونا کی بوسٹر ڈوز ہی اس مہلک وائرس سے بچا سکتی ہے، سرکاری ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی مراکز صحت پر کورونا سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز مفت لگائی جا رہی ہے ل، عوام الناس انسداد کرونا ایس او پیز عملد رآمد کے ساتھ ساتھ ویکسیئن ضرور لگوائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا سے بچاوَ کی ویکسین لگانے کی مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 250 آوٹ ریچ ٹیمیں ،120 فکسڈ ٹیمیں جبکہ یونین کونسل کی سطح پر 115 ٹیمیں انسداد کورونا ویکسین ریڈ فور مہم میں حصہ لے رہی ہیں، ضلع میں 22 لاکھ 18 ہزار 10 افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر ہے جس میں سے 21 لاکھ 40 ہزار 794 افراد کو پہلی جبکہ 20 لاکھ 22 ہزار 265 افراد کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ذوالقرنین نے کہا کہ انسانی زندگی انتہائی قیمتی ہے اس بچانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں جو اقدامات کر رہی ہیں تمام سرکاری اداروں سمیت معاشرہ کے صاحب رائے لوگ اس مہم کی کامیابی کے لئے آگے آئیں ۔











