گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری اور علامہ اقبال  کے مزار پر حاضری

74

لاہور، 11 جون ( اے پی پی ): گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری اور علامہ اقبال  کے مزار پر حاضری دی ۔گورنر پنجاب نے داتا دربار مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر ملک اور قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ حضرت داتا گنج بخش نے امن، برداشت اور رواداری کا درس دیا ، معاشرے میں امن، رواداری اور برداشت پیدا کرنے لے لیے حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری ، مسلم لیگ ن کے ایم این اے پیر عمران شاہ اور پیر ناظم حسین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔