اوکاڑہ؛مویشی منڈیوں میں جانے والے لوگوں کے لئے فری شٹل سروس کا آغاز

2

اوکاڑہ،06جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی خصوصی ہدایت پر عید الالضحی کے موقع پر قربانی کے جانور خریدنے کے لئے مویشی منڈیوں میں جانے والے لوگوں کے لئے فری شٹل سروس کا آغاز،اوکاڑہ اوردیپالپور کی مویشی منڈیوں کے لئے فری شٹل سروس 6جولائی سے شروع کی جائے گی ۔

اوکاڑہ میں فری شٹل سروس دہلی سویٹ فیصل آباد روڈ سے دیپالپور چوک، چونگی نمبر7سے ہوتی ہوئی جبکہ فری شٹل کی دوسری گاڑی ہارنیاں والا چوک سے ٹینک چوک ،جہاز چوک سے ہوتی ہوئی جی ٹی روڈ سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ساؤتھ سٹی سے ہوتی ہوئی مویشی منڈی پہنچے گی۔

تحصیل دیپالپور میں بھی شٹل سروس مویشی خریدنے کے لئے منڈی جانےو الے لوگوں کو دستیاب ہوگی۔