ٹیلی ہیلتھ سنٹر بی ایچ یو نوکجو نوشکی کا افتتاح

3

نوشکی،06 جولائی(اے پی پی ):بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اطلاعات و نشریات اور وفاقی وزیر مملکت برائے  سائنس و ٹیکنالوجی آغاحسن بلوچ نے ٹیلی ہیلتھ سنٹر بی ایچ یو نوکجو نوشکی  کا باقاعدہ افتتاح کیا فیتہ کاٹ کرنے کے علاوہ تختی کشائی کی بھی رسم ادا کی گئی۔

ٹیلی  ہیلتھ سنٹر بی ایچ یو نوکجو پہنچنے پر کیمسیٹ (camset) کے صوبائی کوآرڈینیٹر ثناللہ اور پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم قاہر خان درانی نے اپنے ضلعی نمائندوں کے ساتھ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا استقبال کیا۔ افتتاح کے بعد ٹیلی ہیلتھ سنٹر سے متعلق بی ایچ یو میں پی پی ایچ آئی کی جانب سے کئے گئے مرمتی کام، وائٹ واش اور اسٹاف سے متعلق  مختصر  بریفنگ دی گئی بعدازاں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور انکے ہمراہ مہمانوں کو ٹیلی ہیلتھ سنٹر کے مخصوص کمرہ میں لایا گیا جہاں پر وفاقی وزیر مملکت کے احکامات کی روشنی میں عوامی سہولت کے پیش نظر کیمسیٹ اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے بی ایچ یو نوکجو میں ٹیلی ہیلتھ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ سنٹر میں جدید قسم کی الیکٹرانک آلات نصب کیئے گیئے ہیں۔

کیمسیٹ کے صوبائی کوآرڈینیٹر نے ڈیجیٹل آلات سے متعلق بریفنگ دی کہ تمام جدید آلات برائے راست اسلام آباد سے منسلک ہیں اور وہاں انتہائی تجربہ کار ڈاکٹرز ، اسپیشلسٹس، جنرل فزیشن، گائناکالوجسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ اور  دیگر ماہرین ڈاکٹرز کی ٹیم اسلام آباد میں موجود ہیں جو براہ راست  مریضوں کو معائنہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام 2013 میں  شروع کیا گیا ہے اوراس وقت ہمارے پاس 19 سنٹرز موجود ہیں۔

وفاق  وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغاحسن بلوچ نےبی ایچ یو نوکجو کے حوالےسے  پی پی ایچ آئی اور کیمسیٹ کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے انتہائی پس ماندہ ہیں اور پچھلے ادوار میں صحت کے محکمے میں کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے اس لئے اس جدید  دور میں بھی ہم چھوٹے چھوٹے  مرض کے علاج سے بھی محروم  ہیں۔

 انہوں نے کوچال مل میں بھی ٹیلی ہیلتھ سنٹر کا اعلان کیا، جبکہ عیسی چاہ ڈاک میں بھی جدید لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک کے سگنل پرابلم سے نمٹنے کیلئے ٹیلی ہیلتھ سنٹر بی ایچ یو نوکجو کو سیٹلائٹ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ غریب عوام کے علاج معالجے میں نیٹ سگنلز کے حوالےسے کوئی خلل نہ پڑے۔ اس وقت سسٹم چونکہ ups پر چل رہا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کو مدنظر  رکھتے ہوئے وفاقی وزیر  نے سسٹم کو سولر پینل سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے مکمل  سولر پینل سسٹم کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اسٹاف کی سہولت کیلئے رہائشی کوارٹر  اور بی ایچ یو نوکجو کی حفاظت اور پردہ کو برقرار رکھنے کے لیئے چاردیواری کا بھی اعلان کیا۔ آخر میں پی پی ایچ آئی کی طرف سے تیار کردہ شیلڈ مہمانوں کو پیش کئیے گئے۔

افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر مملکت کے ساتھ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما میر خورشید احمد جمالدینی، ضلعی جنرل سیکریٹری رمضان بلوچ نائب صدر حاجی منیر احمد مینگل، پروفیشنل سیکریٹری لیاقت ایڈوکیٹ، سیکریٹری اطلاعات و نشریات صاحب خان مینگل کے علاوہ  ڈپٹی کمشنر نوشکی خالد خرم صاحب آور رسالدارمیجر بہرام خان مینگل بھی ہمراہ تھے۔