لاہور؛ معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم کی اخوت فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات

1

لاہور، 06 جولائی (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سیاسی امور رومینہ خورشید عالم اور اخوت فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امجد ثاقب نے بدھ کو   ہہاں ملاقات کی ، ملاقات میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم نے سی ای او اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کو غربت کے خاتمے، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور صحت کے شعبوں پر مشترکہ طور پر کام کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایس ڈی جیز پر عمل درآمد کے لیے آگے آنے کے لیے مخیر حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے۔

دونوں شخصیات نے مستقبل قریب میں مختلف پروگراموں کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔