کچرے کا مناسب بندوبست اور پلاسٹک کے استعمال پر جامع پالیسی ترتیب دےرہے ہیں؛ وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان

3

اسلام آباد ، 06 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ  کچرے کا مناسب بندوبست اور پلاسٹک کے استعمال پر جامع پالیسی ترتیب دےرہے ہیں۔

 بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں سے اب تک 77 اموات ہو چکی ہیں۔آلودگی کے خلاف اور سیلاب کی روک تھام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں پاکستان کا سب سے بڑا موسمیاتی مسئلہ پانی کی قلت ہوگا۔