ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کازیرو ویسٹ آپریشن لانچ

2

 

ملتان، 06جولائی(اے پی پی):عید سے قبل ملتان شہر کی تمام یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے زیرو ویسٹ آپریشن لانچ کردیاہے۔عید پلان کے مطابق شہر کی  شاہراہوں اور چوکوں کی پانی سے دھلائی کا عمل بھی جاری ہے۔سی ای او و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیرحسن نے علی الصبح شہر کے چاروں زونز کا دورہ کیا۔انہوں نے ہائیکورٹ چوک میں جاری واشنگ سرگرمیوں کا جائزہ لیا،اندرون شہر اور انر سرکلر روڈ پر صفائی کا معائنہ کیا،منیجر آپریشنز، ڈپٹی منیجرز آپریشز اور سیکٹرز افسران سے فیلڈ میں ملاقات کی اور  سینٹری ورکرز سے بات چیت کی اور انہیں شاباش دی۔

کمپنی کے سی ای او امیر حسن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید سے قبل شہر کو زیرو ویسٹ کرنا عید آپریشن کی پہلی کامیابی ہوگی، پروفیشنل  انتظامیہ اور تجربہ کار ورکرز کے باعث عید پلان سو فیصد کامیاب ہوگا۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عید صفائی پلان کامیاب بناکرصوبہ بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی۔