ہرنائی؛کورونا وائرس سے متعلق شعور و آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

3

 

ہرنائی، 05جولائی(اے پی پی): محکمہ صحت ،پی پی ایچ آ ئی اور انڈس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک کیجانب سے کورونا وائرس سے متعلق شعور و آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہرنائی کے عوام کو کورونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھوں کو مسلسل صابن سے دھوتے رہنا چاہیے، گندگی سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے اور چھینکنے اور تھوکنے میں احتیاط کرنے سے اس جان لیوا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔