نارووال،18 جولائی ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمانہ کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہر ادارے اور ہر فرد کا اس میں شامل ہونا ازحد ضروری ہے حالیہ موسم میں مچھروں کی افزائش ڈینگی کے خطرات کو بڑھا رہی ہے انتہائی احتیاط اور ماہرین کی ہدایات پر عملد رآمد سے ہی ڈینگی کے پھیلاوَ کو روکا جا سکتا ہے انسداد ڈینگی کا کام انتہائی احتیاط اور محنت طلب ذمہ داری ہے جس کے لئے کسی سطح پر غفلت اور لا پر واہی کی گنجائش نہیں اس لئے تمام سرکاری محکمے ویکٹر سر ویلنس اور صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدطارق،ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدعدنان،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی،ڈی ایس وی مجاہد علی،انچارج سی ڈی سی سلمان احمدسمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدطارق نے ضلع میں ویکٹر سر ویلنس ،ہاٹ سپاٹس کی نگرانی ،ہسپتالوں میں ڈینگی کے تشخیص اور ڈینگی وارڈز میں مختص بیڈز کی تعداد ،لاجسٹک سہو لیات اور ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کام کرنے والی ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھرمیں ہاٹ سپاٹس ہیں جن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ضلع میں تمام آوَ ٹ ڈوراور ان ڈور ٹی میں ویکٹر سر ویلینس کے کام میں مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنرامتیازشاہد نے کہا کہ ڈینگی کے پھیلاوَ کو روکنے میں جہاں سرکاری محکمے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہیں پر عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں ،گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اداروں کی معاونت کریں اور ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں۔











