پشاور زلمی برطانیہ کے بعد یورپ کے پانچ ممالک میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے کیلئے تیار

9

اسلام آباد، 18 جولا ئی  (اے پی پی ): پشاور زلمی برطانیہ کے بعد یورپ کے پانچ ممالک میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے کے لئے تیارہے ۔ ان پانچ ممالک میں  آسٹریا، جرمنی، اسپین، فرانس اور اٹلی شامل ہیں ۔ برطانیہ کے بعد پشاور زلمی یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے والی پاکستان کی پہلی پی ایس ایل فرنچائز بنے گی۔

پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق کا کہنا ہے  برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہوں ، یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ سے  پاکستان کمیونٹی اور وہاں کے مقامی کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیں گے۔

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام   کیلئے 22 جولائی کو آسٹریا  اور چوبیس جولائی کو جرمنی میں ٹرائلز ہوں گے ۔  27 جولائی کو اٹلی اور 30 جولائی کو اسپین  جبکہ  3 اگست کو فرانس میں ٹرائلز ہوں گے۔   ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ، پشاور زلمی اوورسیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوگی ، ٹاپ پرفارمرز کو آئندہ سال پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔