اوکاڑہ؛پانچ مقتولین کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی،شہر سوگوار

20

اوکاڑہ،17جولائی( اے پی پی): گزشتہ روز شہر میں قتل ہونے والے 5افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ اس وقت شہر کی فضا سوگوار تھی اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

پانچ افراد کےقاتل کو پولیس نے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پانچ افراد کے قاتل محمد رفیق سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔