اوکاڑہ؛  انسداد ڈینگی ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں سیمینار، واک کا اہتمام

11

اوکاڑہ،02جولائی (اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسدادِ ڈینگی ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ  میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

 سیمینار میں فوکل پرسن پروفیسر فروا بتول نے ڈینگی کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوۓ حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی جبکہ پرنسپل پروفیسرثمینہ زبیر کی قیادت میں کالج میں واک کی گئی جس میں پروفیسرطاہرہ منہاس، پروفیسرعائشہ سلمان، پروفیسریاسمین کاشف، پروفیسرفروا نقوی اور سعدیہ تہزین سمیت کالج سٹاف نے شرکت کی۔