اوکاڑہ،30جولائی(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم محکمہ سوشل ویلفیئرسے کمپیوٹر،بیوٹیشن کے تین اور چھ ماہ کے کورسز مکمل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی ممبر ایڈوائزری کمیٹی صائمہ رشید ایڈووکیٹ تھیں، تقریب میں کمپیوٹر اور بیوٹیشن کے کورسز مکمل کرنے والی 33 طالبات میں صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
مینجر ذوالفقار علی نازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ میں پانچ کورسز پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے زریعے تین اور چھ ماہ کے کروائے جارہے ہیں جبکہ دس سے زائد کو رسز تین اور چھ ماہ کے بھی کروائے جارہے ہیں۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں بیوٹیشن کا کورس کرنے والی طالبات کی ٹریننگ کے لیے بیوٹی پارلر کا افتتاح ممبر ایڈوائزری کمیٹی صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خاں نے کیا۔
اس موقع پر مینجر ذوالفقار علی ناز ،صدر سماجی تنظیم ‘ماڈا’ محمد مظہررشید چودھری،اسسٹنٹ محمدعباس،ادارہ ہذا کی اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔











