اوکاڑہ ؛ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز کا عیدسہولت بازار کا دورہ ، پھلوں، سبزیوں اور کریانہ کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا

3

اوکاڑہ،08جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ  نےعیدسہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے پھلوں، سبزیوں اور کریانہ کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اورمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید سہولت بازار چاند رات تک فعال رکھے جائیں، کسی سٹال پر اشیائے ضروریہ خصوصاََ  پھلوں و سبزیوں کی کمی نہیں ہونی چاہیے تمام اشیائے ضروریہ بازار سے کم قیمت پر لوگوں کو میسر کروائی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ نے مبینہ گراں فروشی کرنے افراد کو موقع پر گرفتارکروا دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر، ڈسٹرکٹ آفیسرپرائس ویٹ اینڈ مئیرز خالد جاوید بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔