ضلعی انتظامیہ کا قربانی کی کھالوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

12

ملتان، 11 جولائی (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا قربانی کی کھالوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن   کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کے حکم پر اندرون شہر سمیت مخلتف علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی گئی اور کھالیں سڑک پر رکھنے اور تعفن اور گندگی پھیلانے پر 3 ملزم گرفتار کرلئے گئے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کھالوں کے گودام بھی سیل کردیئے ہیں اور سری پائے جلانے والی بھٹیاں بھی مسمار کرکے سامان قبصے میں لے لیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا  عید قربان پر شہریوں کو صاف ماحول دینے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور کہا رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور کہا شاہراہوں پر انٹریاں اور کھالیں رکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔