بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کو 10،10 لاکھ روپے فراہم کردئیے گئے ہیں۔ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو

14

کوئٹہ، 26جولائی(اے پی پی): صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونیوالے نقصانات کو روک نہیں سکتے مگر اقدامات کررہے ہیں۔ حکومت نے اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ مون سون بارشوں کے باعث شہید ہونیوالے 75 افراد کو 10،10 لاکھ روپے فراہم کردئیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ حکومتی اداروں نےلاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔ لسبیلہ میں سیلاب کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے اور لسبیلہ میں اب تک 50 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ تربت میں 50 ہزار خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔