مری،24 جولائی (اے پی پی):گذشتہ دنوں پاکستان آنے ولی 92 سالہ بھارتی معمر خاتون رینا ورما ملکہ کوہسار مری پہنچ گئی جہاں وہ قیام پاکستان سے قبل مری میں پچپن اور جوانی کے دوران سیر کرنے کی غرض سے ہر گرمائی سیزن یہاں پر اپنی فیملی کے ہمراہ گزارتی تھیں وہ مری مال روڈ سمیت مری کی ہر جگہ سے بھی واقف ہیں
بھارتی معمر خاتون رینا ورما 75 برس بعد بھارت سے اکیلی پاکستان پہنچی جہاں راولپنڈی کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی اپنے پچپن کی یادگار جگہیں دیکھنے آئیں،یہاں انکے میزبان ہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسرریاست عباسی و دیگر نے رینا ورما پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے انہیں بھر پور انداز میں خوش آمدید کیا۔
رینا ورما مال روڈ کی سیر کے دوران سیاحوں میں گھل مل گئی اور سیاح فیملیوں نے انکے ساتھ سلفیاں بھی بنائیں جبکہ مال روڈ کی معروف لینٹاٹ کیفے میں بھی کچھ دیر قیام کیا جہاں وہ بچپن کے ایام میں سیر کے دوران یہاں قیام کیا کرتی تھیں۔ مال روڈ پر چہل قدمی کرتے ہوئے تاریخی عمارت جی پی چوک کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر تصاویر بھی بنوائیں اورخوبصورت موسم ڈے بھی بھرپور لطف اندوز ہوئیں۔
اس موقع پر رینا ورما کاکہنا تھا کہ ملکہ کوہسار مری بہت خوبصورت سیاحتی مقام ہے، مری کو ہم پاکستانی ڈراموں بہت دیکھتے ہیں یہاں پر ہر کسی کو آنا چاہیے۔