جلالپورپیروالا ؛ حکمہ لائیو سٹاک کیجانب سے بکرا منڈی سیل پوائنٹ پر مفت ویٹرنری سروسز کیمپ قائم

40

 

جلال پور پیروالا،05 جولائی  (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر منصور ملک اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ڈاکٹر سبطین بھٹی کی ہدایت پر جلال پور پیر والا میں عید الاضحٰی کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے سیل پوائنٹ پر  مفت ویٹرنری سروسز کیمپ لگا دیا گیا ہے۔اس کیمپ پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں دو شفٹوں میں کام کر رہی ہیں اور  سیل پوائنٹ پر لاۓ گئے  جانوروں میں لمپی سکن اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفت مکھی مچھر چیچڑ مار سپرے، فوری مفت علاج معالجہ اور قربانی کے مادہ جانور کے مفت حمل ٹیسٹ، اور لمپی سکن ویکسین کی سروسز مہیا کر رہیں ہیں۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جلال پور  ڈاکٹر جمشید اختر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جانوروں کی خریدوفروخت کرتے وقت اچھی طرح معائنہ کریں۔ خیال رکھیں کے جانوروں کی کھال، کان یا ٹانگوں کے درمیان چیچڑ نہ ہوں۔ اگر جانوروں کے جسم پر چیچڑ ہوں تو فوری طور پر اس کیمپ پر اپنے جانوروں کو چیچڑ مار سپرے کروائیں۔