حمزہ شہباز نے وزارتِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

22

لاہور ، 23جولائی (اے پی پی): نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزراء، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، عہدیداران، کارکنوں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر، احسن اقبال، رانا مشہور، رانا اقبال بھی موجود تھے۔تقریب میں شریک شخصیات نے وزارت اعلی کا حلف اٹھانے پر حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد دی۔