دودھ ہر فرد کی بنیادی ضرورت ہے کسی کو بھی ناجائز منافع لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر زین العابدین

8

 

میرپورخاص،27 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے کہا ہے کے دودھ ہر فرد کی بنیادی ضرورت ہے کسی کو بھی ناجائز منافع لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس امر کا اظہار انہوں نے میڈیا پر پر شائع ہونے والی خبر کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران، انجمن تاجران کے عہدیداران اور ڈیری ملک ایسوسیئشن کے ذمہ داران سے اپنے آفیس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر متفقہ رائے سے دودھ کی قیمت 130 روپیہ اور دہی کی قیمت 155 روپیہ فی کلو مقرر کی گئی ،انہوں نے کہا کے محرم الحرام کے دوران عام لوگوں کو سستا دودھ فراہم کرکے ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

 انہوں ڈیری ملک کے دوکان داروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے دکانوں پر دودھ کی قیمت کی لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے  اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کے جن  ملک شاپ پر قیمت آویزاں نہ ہو ان دوکان داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور جو ناجائز منافع لے رہے ہیں انہیں جرمانہ عائد کیا جائے۔

 انہوں نے انجمن تاجران کے عہدیداران سے کہا کے محرم الحرام کے عظیم مہینے میں نیاز کے لیئے استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیئے بھی ایک خاص میٹنگ بلائی جائے گی۔