رینالہ خورد،18جولائی(اےپی پی): محکمہ لائیوسٹاک کی کامیاب کارروائی، کیری ڈبہ سے مردہ بھینس برآمد، ایک ملزم گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔
اوکاڑہ کا رہائشی توفیق مردہ بھینس کو کیری ڈبہ نمبری 5108 LEE میں ڈالکرفروخت کرنے کےلیے رینالہ خورد سے لاہور جارہاتھاکہ محکمہ لائیو سٹاک نے رینالہ خورد بائی پاس پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرکے کیری ڈبہ سے مردہ بھینس برآمد کرلی اور پولیس کے حوالے کردیاہے۔ پولیس نے لائیو سٹاک کی جانب سے رپورٹ پر کارروائی شروع کردی ہے۔











