سکھر؛صوبائی مشیر میر اعجاز جکھرانی احتساب عدالت میں زائد اثاثہ جات ریفرنس میں پیشی، سماعت 4 اگست تک ملتوی

9

سکھر، 18 جولائی(اے پی پی):  صوبائی مشیر میر اعجاز جکھرانی سکھر احتساب عدالت میں پیش، سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مشیر برائے جیل خانہ جات میر اعجاز جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سکھر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے جج فرید انور قاضی نے سماعت کی۔ کوئی گواہ پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔