سکھر ؛ احتساب عدالت  کی  پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی  عبوری ضمانت میں 15 اگست تک توسیع

10

سکھر،18جولائی(اے پی پی):سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں15 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ پیر کے روز پیپلز پارٹی کے ایم این اے رمیش لعل ، ركن سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ،ضیاء لنجار ،سردار چانڈیو اور دیگر احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے اور ضمانت میں توسیع کی درخواست پیش کی ۔ احتساب عدالت نے تمام درخواستوں پر عبوری ضمانت میں 15  اگست تک  توسیع کر دی ۔  پی پی رہنماؤں کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ سابق صوبائی وزیر ضیاء لنجار، ایم پی اے  سردار چانڈیو ،برہان چانڈیو اور دیگر نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔