لاڑکانہ، 10 جولائی(اے پی پی): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاھ، سابق وزیراعلی سید قائم علی شاھ اور اسپیکر سندھ اسیمبلی آغا سراج درانی کے ساتھ گڑھی خدا بخش میں عید نماز ادا کی۔
عید نماز کے بعد ملک و قوم کی خوشحالی، سلامتی اور سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، چئیرمین بلاول بھٹو وہاں موجود تمام لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔
اس موقعے پر ایم این اے خورشید احمد جونیجو، ایم پی ای سھیل انور سیال، جمیل احمد سومرو اور دیگر لوگوں نے بھی پارٹی چیٸرمین کے ساتھ عید نماز ادا کی۔











