شجاع آباد؛ ڈینگی کے دن پر آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام ، آگاہی سٹال بھی لگائے گئے

53

شجاع آباد، 2 جولائی (اے پی پی ): پنجاب بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی ڈینگی   کا دن  منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈینگی آگاہی سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور  آگاہی سٹال لگائے گئے، جہاں  شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور  کلینگ سرگرمیاں  بھی  کروائی گئیں۔

ہیلتھ انسیکٹر رانا فرمان مجید نے ڈینگی ڈے کے حوالے سے اپنے  پیغام میں  کہا کہ  اپنے اردگر ماحول کو خشک اور صاف ستھرارکھیں، گھروں، چھتوں کی ہفتہ وار صفائی ستھرائی کریں، ڈینگی سرویلنس ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، آ ئیں  سب مل کر ڈینگی کو شکست دیں۔