شندور پولو فیسٹیول،دوسرے روزپولو کے دو،پیراگلائیڈنگ کے  مقابلے ہونگے

48

غذر، 2 جولائی (اے پی پی ):  دنیا کے  بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں سالانہ تین روزہ فیسٹول کے دوسرے روز بھی پولو کے دو مقابلے ہونگے ۔ پہلا مقابلہ چترال سی  اور گلگت بلتستان سی کے درمیان  ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ چترال بی اور  گلگت بلتستان بی کے درمیان ہوگا۔

پولو کے مقابلوں کے علاوہ میوزیکل پروگراموں اور پیراگلائیڈنگ کے مقابلے بھی ہونگے۔ فیسٹول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد  شرکت کررہی ہے جہاں وہ پولو فیسٹول کے علاوہ خوبصورت موسم سے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔