فیصل آباد؛آر پی او بابر سرفرازالپا  کا  مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

11

فیصل آباد، 17جولائی(اے پی پی): ریجنل  پولیس آفیسر بابر سرفرازالپا  نے  مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا  اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ  پولیس کے جوان پوری ذمہ داری سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ، پر امن انتخابات کے لئے تمام وسائلِ بروئے کار لائیں گے جبکہ   کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں  کی جائے گی۔انہوں نے  پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے متعلق سوال پر انھوں نےکہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز اہمیت کےحامل ہیں۔