فیصل آباد :محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کھاد ڈیلرز، سب ڈیلرزوریٹیلرزکی تربیتی ورکشاپ انعقاد

25

فیصل آباد27 , جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت فیصل آباد کے زیر اہتمام بدھ کوکھاد ڈیلرز، سب ڈیلرزوریٹیلرزکی تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس میں انہیں ڈیجیٹل گرداوری ریکارڈ کے تحت کاشتکاروں کو یوریا کھاد کے کوٹہ اور قریبی سنٹر بارے معلومات فراہم کی گئیں۔تربیتی ورکشاپ جس میں ضلع فیصل آباد کی تمام تحصیلوں سے ڈیلرز، سب ڈیلرز و ریٹیلرز کے علاوہ محکمہ زراعت توسیع کے افسران نے شرکت کی سے خطاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کہاکہ پنجاب حکومت نے کھاد ڈیلرز، سب ڈیلرز و ریٹیلرز کیلئے محکمہ زراعت حکومت پنجاب سے لائسنس کا حصول لازمی قرار دیدیا ہے لہٰذااس سلسلہ میں پرویژنل رجسٹریشن برائے کھاد لائسنس کیلئے درخواستیں مجوزہ فارم پر دفتر محکمہ زراعت (توسیع) فیصل آباد میں 30جولائی2022تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔