مستقبل میں پاکستان کا سب سے بڑا موسمیاتی مسئلہ پانی کی قلت ہوگا؛ وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان

6

اسلام آباد ، 06 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا سب سے بڑا موسمیاتی مسئلہ پانی کی قلت ہوگا۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  آلودگی کے خلاف اورسیلاب کی روک تھام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ  مون سون بارشوں سے اب تک 77 اموات ہو چکی ہیں ،

 کچرے کا مناسب بندوبست اور پلاسٹک کے استعمال پر جامع پالیسی ترتیب دےرہے ہیں۔