ملتان؛غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،جانور منڈی مویشیاں منتقل کردیے گئے

2

ملتان، 06 جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی سربراہی میں  غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کھڑے جانور منڈی مویشیاں منتقل کردیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور صدر کی جانب سے متعلقہ علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے سرکاری منڈی مویشیوں کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ غیر قانونی منڈیوں سے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ نہیں ہونے دینگے ۔بارشوں کے پیش نظر منڈیوں میں نکاسی آب کا موثر انتظام کیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقررہ مقامات پر ہی عید قربان کے جانور خرید و فروخت ہوسکیں گے۔