ملتان، 2 جولائی (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا۔ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں اینٹی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں، آفیسرز و سٹاف نے شرکت کی۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو ڈینگی سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ہے اور بچوں کے ہوسٹل کی مکمّل اور جامع صفائی کی گئی۔











