مری، 17 جولائی (اے پی پی ): ملکہ کوہسار مری میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد بھی سیاحوں کا رش بدستور جاری ہے ، ملک بھر سے گرمی سے ستائے ہوئے سیاح مری کے خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں، مال روڈ اور جی پی چوک بھی سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں جس سے مال روڈ کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔
مری میں سیاحوں کی آمد پرٹریفک پولیس انتظامیہ نےٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے جو تمام مین شاہراہوں پرڈیوٹی سرانجا دے رہے ہیں ۔











