پروفیسر ڈاکٹر محمدواجد، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلرتعینات

32

اوکاڑہ،18جولائی (اے پی پی ): یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ترجمان کے مطابق  یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے شعبہ زوالوجی کے پروفیسر اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد کو گورنر پنجاب/ چانسلر کے احکامات کی روشنی میں چھ ماہ   کے لئے  یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر راولاکوٹ یونیورسٹی پونچھ میں وائس چانسلر تعینات ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نےوائس چانسلر کا چارج سنبھالنے کے بعد یونیورسٹی کے بارے میں اپنے وژن کا ذکر کرتے ہوئے تعلیمی و انتظامی بہتری اور انفراسٹکچر کی تعمیر کےلیے کام کرنے کا عندیہ دیا۔ ان کا  کہنا تھا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی اس وقت بائیس ہزار سے زائد طلباءوطالبات کو ساتھ  مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری انتظامیہ یونیورسٹی میں تدریس کی کوالٹی بہتر بنانے، میرٹ کے فروغ،  جاب مارکیٹ کی ضروریات کےپیش نظر نئے تعلیمی شعبہ جات کے قیام اور ایکٹ کے مطابق یونیورسٹی تک معاشرے کے تمام طبقات کی رسائی یقینی بنانے کےلیے کام کرے گی۔