جلال پورپیرووالا ،27 جولائی (اے پی پی ):چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلزئی کی آمد کے پیش نظر لائسنس داران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ٹریفک آفیسر سرکل سٹی احسان اللہ انسپکٹراورٹریفک آفیسر سرکل قذافی مدنی یار،انسپکٹر لائسنسنگ محمد مظفر، انسپکٹر ہیڈ کوارٹرزقمر رشید اور لائسنس داران نے شرکت کی۔ لائسنس داران کو ٹریفک پلان کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ میٹنگ میں جلوس و مجالس ہائے کی پارکنگ مقرر کی ہوئی جگہ پر کروانے کے لیے مزید اقدامات پر بات ہوئی۔ لائسنس داران نے اپنی مجالس و جلوس ہائے کی حدود کے ٹریفک مسائل بتائے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک اور پارکنگ انتظامات کے سلسلہ میں بہتر ٹریفک پلان مرتب کرنے کی یقین دہانی کروائی۔











