کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے سیلاب متاثرین کے لئے ہنگامی امداد کے ٹرک بلوچستان روانہ کردیئے

15

اسلام آباد،15جولائی  (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی امداد سے لدے (285 ٹن ) ضروری اشیائے خوردونوش کے ٹرک بلوچستان روانہ کردیئے ہیں ۔ 3ہزار فوڈ پیکیج بلوچستان کے 6 اضلاع (لسبیلہ ، خضدار ، کوئٹہ ، پشین ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ) میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیے جائیں گے ۔

اس فوڈ پیکیج میں تمام تر ضروری اشیائے  خودونوش شامل ہیں ۔ ایک فوڈ پیکیج کا مجموعی  وزن 95کلوگرام  ہے جس میں 80کلو آٹا ، 5لیٹر آہل ، 5کلو چینی  اور 5 کلو دال چنا شامل ہیں جو   این ڈی ایم اے اور مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں  میں تقسیم کیے جائیں گے ،اس غذائی پیکیج سے 21ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے ۔