کوئٹہ؛ مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی ہدایات پر بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے امدادی سرگرمیوں میں مصروف

14

کوئٹہ، 27جولائی (اے پی پی): مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی ہدایات پر ضلع لسبیلہ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں  پی ڈی ایم اے کے افسران و اہلکاران ڈاٹریکٹر فیصل طارق کی سربراہی میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

 مشیر داخلہ نے  پی ڈی ایم اے کے آفیسران و ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوے کہا کہ پی ڈی ایم اے خالصتاً عوامی خدمت کا ادارہ ہے، اس ادارہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس لئے ریسکیو ٹیمیں دن رات، گرمی سردی،بارش طوفان ، سیلاب و آگ  غرض ہر قسم کی ایمرجنسی میں پیش پیش ہوتی ہیں۔